لاہور جون 11 (ٹی این ایس): علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر 14 پروازیں منسوخ جبکہ کئی تاخیر کا شکار رہیں۔ رپورٹ کے مطابق ائیر بلیو کی ابو ظہبی جانے والی پرواز430 ، ائیر بلیو کی کراچی جانے والی پرواز 401،پی آئی اے کی کراچی جانے والی پرواز 303ںپی آئی اے کی ملتان جانے والی پرواز 683، تھائی ائیر کی بنکاک جانے والی پرواز 346، تھائی ائیر کی بنکاک سے آنے والی پرواز 345، لنکا ائیر کی کی کولمبو سے آنے والی پرواز 185، لنکا ائیر کی کی کولمبو جانے والی پرواز 186،پی آئی اے کی ملتان سے آنے والی پرواز 684،ائیر بلیو کی کراچی سے آنے والی پرواز 402،ائیر بلیو کی ابوظہبی سے آنے والی پرواز 431، پی آئی اے کی کراچی سے آنے والی پرواز 302، پی آئی اے کی کراچی سے آنے والی پرواز 789،پی آئی اے کی ابوظہبی سے آنے والی پرواز 264منسوخ کر دی گئی ۔
گزشتہ روز بھی کئی پروازیں تاخیر کا شکار رہیں جس کی وجہ سے مسافروں اور ان کے رشتہ داروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔