وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے قومی کرکٹ ٹیم کو جنوبی افریقہ کیخلاف میچ جیتنے پر مبارکباد پیش کی

 
0
268

لاہور جون 24 (ٹی این ایس): وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے قومی کرکٹ ٹیم کو جنوبی افریقہ کیخلاف میچ جیتنے پر مبارکباد پیش کی۔ انھوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں قومی کرکٹ ٹیم کو جنوبی افریقہ کیخلاف میچ جیتنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ پاکستانی کھلاڑیوں نے ٹیم ورک کا مظاہرہ کرکے فتح حاصل کی ہے۔ قوم بجا طور پر کھلاڑیوں سے ایسی ہی پرفارمنس کی توقع رکھتی ہے۔ امید ہے کہ قومی ٹیم ورلڈ کپ کے آئندہ میچوں میں بھی کامیابیاں سمیٹے گی۔