وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا بارش کے پیش نظر صوبائی انتظامیہ اور امدادی سرگرمیوں سے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم

 
0
2979

لاہور جون 24 (ٹی این ایس): سردار عثمان بزدار نے کہا کہ بارش سے پیدا ہونے والی صورتحال پر کڑی نظر رکھی جائے۔ نکاسی آب کیلئے متحرک انداز میں کام کیا جائے۔ نشیبی علاقوں سے پانی نکالنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ انتظامیہ اور متعلقہ ادارے بہترین کوآرڈینیشن کے تحت فرائض سرانجام دیں۔ ٹریفک کی روانی میں خلل نہیں پڑنا چاہیئے۔ ٹریفک حکام اس ضمن میں خود فیلڈ میں موجود رہیں اور ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کیلئے موثر اقدامات اٹھائیں۔ شہریوں کو کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہیں ہونا چاہیئے۔ نکاسی آب کے کاموں میں غفلت قطعاً برداشت نہیں کی جائے گی۔ افسران دفاتر میں بیٹھنے کی بجائے خود فیلڈ میں نکلیں اور نکاسی آب کے کام کی نگرانی کریں۔