آل پارٹیز کانفرنس اہم کانفرنس میں ملک کے موجودہ حالات کے تناظر میں اہم فیصلے ہوں گے، سینیٹر مشاہد اللہ

 
0
281

اسلام آباد جون 24 (ٹی این ایس): مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ آل پارٹیز کانفرنس اہم کانفرنس ہے جس میں تمام پارٹیاں حصہ لے رہی ہیں‘ جس میں ملک کے موجودہ حالات کے تناظر میں اہم فیصلے ہوں گے۔ پیر کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کے موجودہ معاشی حالات اور ملکی سیاسی حالات کے تناظر میں آل پارٹیز کانفرنس ہو رہی ہے جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔
حکومت نے گیارہ ماہ میں عوام کو ریلیف نہیں دیا۔ مہنگائی میں اضافہ سے عوام پریشان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن حکومت کی معاشی پالیسیوں کے خلاف اور کرپشن روکنے کے لئے سڑکوں پر اور پارلیمنٹ ہائوس میں اقدامات کرے گی۔ سینیٹر مشاہد اللہ نے کہا کہ ڈپٹی سپیکر کو چاہیے کہ وہ حکومتی اراکین قومی اسمبلی کو غیر پارلیمانی الفاظ استعمال کرنے کے حوالے سے روکیں۔