عمران خان، اشرف غنی ملاقات کا مشترکہ اعلامیہ جاری ، خطے میں امن اور خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق

 
0
566

اسلام آباد جون 27 (ٹی این ایس) وزیر اعظم عمران خان سے اشرف غنی کی ملاقات کا مشترکہ اعلامیہ جاری ، خطے میں امن اور خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیاگیا ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم خان سے افغان صدر اشرف غنی نے ون آن ون ملاقات کی ،دونوں رہنماﺅں کے درمیان دوستی اور تعاون کا نیا دو ر شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا ۔ دونوں رہنماﺅں نے خطے میں امن اور خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ، وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ افغانیوں کا اپنا شروع کردہ امن عمل ہی افغان تنازع کاموثر حل ہے ، پاکستان افغانستان کی علاقائی سالمیت اور خومختاری کا احترام کرتا ہے ۔عمران خان نے کہا کہ پاکستان مشکل گھڑی میں افغان عوام کے ساتھ ہے ۔

اس موقع پر دونوں رہنماﺅں نے دونوں ملکوں کے مابین تجارت اور باہمی رابطے بڑھانے کاعزم کیا ، کاسا ایک ہزار اور دیگر منصوبے برقت مکمل کرنے کا عزم بھی کیا گیا ۔ وزیر اعظم اور افغان صد ر نے رہداری اور باہمی تجاری میں حائل رکاوٹیں دو ر کرنے پر اتفاق کیا ۔