حمزہ شہباز تحقیقات میں تعاون نہیں کر رہے،نیب نے رمضان شوگر ملز کیس میں تفتیشی رپورٹ عدالت میں جمع کرادی

 
0
264

لاہور جون 27 (ٹی این ایس)قومی احتساب بیورو(نیب)نے رمضان شوگرملزکیس میں حمزہ شہبازسے کی جانیوالی تفتیشی رپورٹ عدالت میں جمع کرادی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ حمزہ شہبازتحقیقات میں تعاون نہیں کررہے،حمزہ شہبازسوالوں کاجواب نہیں دیتے ،رہنما ن لیگ کہتے ہیں جواب عدالت میں دیں گے،نیب رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حمزہ شہبازکے مطابق ان کورمضان شوگرملز کے ڈرینج کاعلم نہیں،حمزہ شہباز نے بتایاوہ صرف بینک ودیگرادائیگیوں کودیکھتے تھے،نیب نے کہا کہ حمزہ شہبازکی نشاندہی پرملز کے 4 ملازمین کوشامل تفتیش کیا، جاویداقبال،اکرام الحق،عثمان،عدیل کونیب آفس طلب کیا،رپورٹ میںکہا گیا ہے کہ 4 ملازمین میں سے صرف جاویداقبال نیب آفس آئے،حمزہ شہباز زیادہ وقت اسمبلی سیشن میں رہے،حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈرسے تفتیشی عمل متاثرہوا۔