لاہور پولیس کے 51 اے ایس آئیز کی سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی، نوٹیفکیشن جاری

 
0
567

لاہور جون 27 (ٹی این ایس): سی سی پی او لاہور بی اے ناصر نے 51 اے ایس آئیز کو سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دے دی ہے،سی سی پی او کی سربراہی میں ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی نے ترقی کے کیسوں کی منظوری دی، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس کے ترقی پانے والے سب انسپکٹروں کا تعلق پولیس کے مختلف شعبوں سے ہے۔ ان میں محمد خالق، محمد نثار، کرامت علی، خان حفیظ، عبدالرزاق، غلام فرید، شاہد اصغر، محمد سرور، محمد ارشد، احمد شیر،محمد لطیف، اصغر علی، محمد یوسف، شوکت علی، محمد انور،محمد آصف ، محمد ارشد،محمد اصغر،ظفر اقبال،محمد علی ریاض، ندیم احمد،ناصر حسین،ظفر اقبال،ممتاز احمد،محمد عظیم ، تنویر حسین،خلیل احمد،خالد سیف اللہ،قمرزمان ،محمد اشرف، عبدالغفور،سعید احمد،غلام علی،محمد آصف،ظفر بخاری،عمر دراز، خالد محمود ، افتخار احمد،عباس علی، صابر علی،خادم علی ، محمد اکرم ، اکبر علی،نشان علی،محمد حیات ،محمد یونس ، ذوالفقار علی،محمد امجد، سید امجد حسین،محمد الیاس اور جعفر حسین شامل ہیں۔ واضح رہے کہ آئی جی پنجاب کی ہدایت پر چھوٹے رینکس کی ترقی کا عمل تیز کیا گیا ہے۔ سی سی پی او لاہور بی اے ناصر کی ترقی پانے والے افسروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ترقی پانے کے بعد سب انسپکٹرز کی ذمہ داریوں میں اضافہ ہوگیا ہے،نئی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے پورا کرنا آپ کا فرض ہے۔