تربیلا جھیل میں مسافروں کی کشتی الٹ گئی کشتی میں 60 سے زائد لوگ سوار تھے،2 خواتین کی لاشیں نکال لی گئی

 
0
289

ہری پور جولائی 03 (ٹی این ایس): ہری پور میں تربیلا جھیل میں مسافروں کی کشتی الٹ گئی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ہری پور میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں مسافروں کی کشتی تربیلا جھیل میں الٹ گئی ہے۔جس کے نتیجے میں درجنوں لوگ ڈوب گئے،کشتی میں 60 سے زائد لوگ سوار تھے جب کہ دو خواتین کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔کشتی میں مویشیوں کے علاوہ دیگر سامان بھی موجود تھا،میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ مقامی لوگ اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کاروائیاں کر رہے ہیں جب کہ 5 افراد کو زندہ نکال لیا گیا ہے۔۔دشوار گزار راستوں کی وجہ سے امدادی ٹیموں کو جائے وقوعہ تک پہنچے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔