آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان کی ہدایت پر تھانہ سبزی منڈی پولیس کی بڑی کارروائی

 
0
492

اسلام آباد جولائی 07 (ٹی این ایس): راولپنڈی کے علاقے میں ڈکیتی کے دوران سیکورٹی گارڈ سے مزاحمت پر اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی دو ڈکیت گرفتار۔ ملزمان کو دوران ناکہ بندی آئی جے پی روڈ سے گرفتار کیا گیا۔ ملزمان میں صدام اوربہروز خان شامل ہیں۔ ملزمان سے موٹر سائیکل، اسلحہ اور ایمونیش برآمد کر لیا گیا۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے، دونوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ کارروائی ایس پی آئی نائن صاعد عزیر کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ سبزی منڈی طارق رؤف اور ٹیم نے کی۔ ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سید کیطرف سے پولیس ٹیم کی اچھی کارکردگی پر انعام کا اعلان۔