اسلام آباد جولائی 08 (ٹی این ایس): اجلاس میں سینیٹرز جاوید عباسی، رانا مقبول احمد، پروین کلثوم، شفیق ترین سمیت آئی جی پولیس و سیکرٹری داخلہ نے شرکت کی۔ اجلاس میں عبدالستار ایدھی وشیہد برہان وانی کی برسی کی مناسبت سے خراج تحسین و دعا کی گئی، برسی کی مناسبت سے شہید برہان وانی سمیت کشمیر کے شہدا کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ عبدلستار ایدھی کو انکی انسانیت کیلئے بے پناہ خدمات کیلئے یاد کیا جائیگا، عبدالستار ایدھی محسن انسانیت اور محسن پاکستان ہیں، عبدالستار ایدھی کو انکی برسی پر سلام و خراج تحسین پیش کرتا ہوں، دنیا میں جہاں بھی ظلم ہو، ہم اسکے خلاف اپنی آواز بلند کرینگے، سریبرینیتسا اور کشمیر میں مسلمانوں کی قتل عام میں مماثلت پائی جاتے ہے،
کشمیر میں بھی مسلمانوں کو بھارتی جارحیت کا سامنا ہے جو قتل عام و نسل کشی کر رہا ہے،
کمیٹی کو آئی جی پولیس اسلام آباد کیطرف سے فرشتہ ریپ و قتل کیس پر بریفنگ۔
اس کے علاوہ کہا کہ کمیٹی آئی جی پولیس اسلام آباد، متعلقہ ایس ایس پی اور ایس ایچ او کو داد دیتی ہے، فرشتہ قتل کیس میں اسلاآباد پولیس کی کارگردگی قابل داد اور ستائش ہے، قائمہ کمیٹی برائے داخلہ اسلام آباد پولیس کیلئے ایوارڈز کی سفارش کرتی ہے، آئی جی پولیس نے کہا کہ قاتل پروفیشنل تھا جسکے خلاف پہلے سے مقدمے درج تھے، پہلے مقدمات میں صلح کی بنیاد پر مجرم رہا ہوگیا تھا، ہم قانون میں ترمیم کرئنگے کہ بچوں کیخلاف جرائم میں صلح نہ ہو، بچوں کیخلاف جو بھی جرم ہو ناقابل معافی ہے، سینیٹر رحمان ملک پولیس کے مطابق فرشتہ کیس قتل کا تھا ریپ کے شواہد نہیں ملے، ہماری پولیس میں ہر قسم کی تفتیش کی صلاحیت موجود ہے۔