پنجاب کی سیاسی صورتحال اطمینان بخش ہے، چودھری پرویزالٰہی

 
0
561

لاہور جولائی 09 (ٹی این ایس): قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے قائم مقام سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری نے یہاں گورنر ہائوس میں اہم ملاقات کی۔ اس موقع پر سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی بھی موجود تھے۔ملاقات میں پنجاب اسمبلی کے امور بارے تبادلہ خیال اور 15 جولائی کو اپوزیشن کی طرف سے بلائے گئے اجلاس کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا گیا۔
چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ پنجاب کی سیاسی صورتحال اطمینان بخش ہے۔ انہوں نے دوست محمد مزاری کو اجلاس کے حوالے سے ضروری ہدایات بھی دیں۔ دوست محمد مزاری نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ مل کر پنجاب میں بڑے احسن طریقے سے نظامِ حکومت چلا رہے ہیں۔ دونوں جماعتیں مل کر اپوزیشن کے احتجاج کا بھرپور جواب دینگی۔ ن لیگ اس وقت اللہ کی پکڑ میں ہے عوام سے کئے گئے فراڈ اب ان کے سامنے آ رہے ہیں۔