راولپنڈی تھانہ روات پولیس کی شیشہ سینٹر کے خلاف کارروائی

 
0
1501

راوالپنڈی جولائی 11 (ٹی این ایس): راولپنڈی تھانہ روات پولیس کی شیشہ سینٹر کے خلاف کارروائی۔ بحریہ ٹاون میں 12 ملزمان کو شیشہ پیتے ہوئے گرفتار کر کیا گیا۔ گرفتار ملزمان میں، تیمور، فصیح الحسن، دانیال، عمر شھزاد ،ابوبکر ،عبد السلام، سید عون ،حمزہ ، نعمان، عادل ،اویس اورنعیم احمد شامل ہیں۔ پولیس نے شیشہ سنٹر سے 7 عدد حقے معہ پائپ 20 ڈبیاں شیشہ فلیور 7 ڈبے کوئلہ اور 2 عدد لیپ ٹاپ و دیگر آلات کو قبضے میں لے لیا۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا