ڈی آئی جی آپرہشنز وقارالدین سید کی ہدایت پر تھانہ سبزی منڈی پولیس کی بڑی کارروائی

 
0
428

اسلام آباد جولائی 15 (ٹی این ایس): ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث انتہائی خطرناک چار رکنی گر وہ گرفتار۔ ملزمان میں الف شاہ،عرفان اللہ،خان گل اور رحیم عرف رحیمے شامل ہیں۔ ملزمان میں الف شاہ اور گل خان دونوں افغانی ہیں۔ ملزمان کے خلاف ڈکیتی اور ناجائز اسلحہ کے مقدمات درج لئے گئے۔ ملزمان سے تین پسٹلز،40ہزار روپے نقدی اور موبائل فونز برآمد کر لئے گئے۔ ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ اور ڈکیتی کے مقدمات میں چالان ہوچکے ہیں۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے جڑواں شہروں میں ڈکیتی کی وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے۔ کارروائی ایس پی آئی نائن صاعد عزیز کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ سبزی منڈی طارق رؤف اور ٹیم نے کی ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سید کیطرف سے پولیس ٹیم کی اچھی کارکردگی پر انعام کا اعلان۔