500 اسکوائریارڈ سےزیادہ گھروالوں پرٹیکس ریٹرن فائل کرنا لازم قرار

 
0
413

اسلام آباد جولائی 15 (ٹی این ایس): چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو شبر زیدی نے کہا ہے کہ 500 اسکوائریارڈ سےزائد گھروالوں کو ٹیکس ریٹرن فائل کرنا لازم ہے، 1000سی سی سے ذیادہ کی گاڑی رکھنے والوں پر بھی ٹیکس ریٹرن فائل کرنا لازم ہے، ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں 2 اگست 2019 تک توسیع کردی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو شبر زیدی نے عوام کو آگاہ کیا ہے کہ انکم ٹیکس آرڈیننس 2001ء کی شق 181AAکے تحت کمرشل یا انڈسٹریل گیس اور بجلی کے صارفین کے لیے ایکٹیو ٹیکس پیئر لسٹ(ATL) میں شامل ہونا ضروری ہی-ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ انکم ٹیکس قانون کے تحت 500 اسکوائر یارڈ سے ذیادہ کا گھر یا 1000سی سی سے ذیادہ کی گاڑی رکھنے والے پر ٹیکس ریٹرن فائل کرنا لازم ہے۔
شبرزیدی نے کہا کہ 2018 کی ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں 2 اگست 2019 تک توسیع کردی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع سے فائدہ اٹھائیں اور کسی بھی پریشانی سے بچیں۔ مزید برآں وفاقی حکومت نے گاڑیوں کا ٹوکن ٹیکس بھی بڑھا دیا، گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس میں 500 فیصد تک اضافہ کر دیا گیا۔ نئی اور پرانی گاڑیوں کے لیے ٹوکن ٹیکس بڑھا دیئے گئے۔دستاویز کے مطابق پرانی گاڑی کا کم سے کم ٹوکن ٹیکس 350 سے بڑھا کر 1350 کر دیا گیا۔
1000 سی سی تک کی پرانی گاڑی پر ٹوکن ٹیکس 1350 روپے کر دیا گیا۔ 1300 سی سی سے زائد کی پرانی گاڑی پر ٹوکن ٹیکس 3600 روپے ہوگیا۔اسی طرح 1500 سی سی سے زائد کی پرانی گاڑی پر ٹوکن ٹیکس 4500 روپے کر دیا گیا، 2000 سی سی سے زائد کی پرانی گاڑی پر ٹوکن ٹیکس 7200 روپے ہوگیا، 2500 سی سی سے زائد کی پرانی گاڑی پر ٹوکن ٹیکس 10800 روپے کر دیا گیا۔