سب سے زیادہ سونے کے محفوظ اثاثے رکھنے والے ممالک کی فہرست جاری

 
0
575

پوری دنیا میں سونے کے سب سے زیادہ اثاثے رکھنے والا ملک امریکا ہے
لندن جولائی 15 (ٹی این ایس): ورلڈ گولڈ کونسل نے دنیا بھر میں سب سے زیادہ سونے کے محفوظ اثاثے رکھنے والے 100ممالک کی فہرست جاری کر دی ، ان ملکوں میں سعودی عرب سمیت 5 عرب ممالک بھی شامل ہیں۔ سب سے زیادہ سونے کے محفوظ اثاثے رکھنے والے عرب ممالک میں سعودی عرب کا نمبر پہلا ہے جبکہ عالمی فہرست میں اس کا 16واں نمبر ہے۔سعودی عرب 323 ٹن سونے کے اثاثے محفوظ کیے ہوئے ہے،اس کے بعد لبنان کا نمبر ہے، الجزائر تیسرے، لیبیا چوتھے اور عراق پانچویں نمبر پر ہے۔
پوری دنیا میں سونے کے سب سے زیادہ اثاثے رکھنے والا ملک امریکا ہے، اس کے پاس 8.13 میٹرک ٹن سونا ہے۔گولڈ ریزرو کسی بھی ملک کے مرکزی بینک کے محفوظ کئے گئے سونے کے ذخائر کہلاتے ہیں۔ کوئی بھی ملک اتنی ہی کرنسی چھاپ سکتا ہے جس قدر سونے کے محفوظ ذخائر رکھتا ہو تاکہ کرنسی نوٹس کی قیمت طلب کرنے پر سونا پیش کیا جاسکے۔ دنیا بھر میں سونے کے سب سے زیادہ محفوظ ذخائر والے ممالک میں جرمنی دوسرے، عالمی مالیاتی فنڈ تیسرے، اٹلی چوتھے، فرانس پانچویں اور روس چھٹے نمبر پر جبکہ بھارت کا دسواں نمبر ہے۔