لاہور جولائی 16 (ٹی این ایس): وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا صدارتی ایوارڈ یافتہ شاعر و نغمہ نگار حمایت علی شاعر کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار۔ وزیراعلیٰ کا سوگوار اہل خانہ سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت۔ وزیراعلیٰ کا مرحوم کی ادبی خدمات کو خراج عقیدت۔ انھوں نے کہا کہ حمایت علی شاعر مرحوم کی شاعری میں وطن سے محبت جھلکتی ہے۔ مرحوم کا ملی نغمہ ”ساتھیو مجاہدو جاگ اٹھا ہے سارا وطن“ آج بھی لہو گرماتا ہے۔عثمان بزدار مرحوم کی شاعری کو مدتوں یاد رکھا جائے گا۔