شدید بارش اور راستوں کی بندش کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ،پولیس اور انتظامیہ کو کوستے رہے
لاہور جولائی 16 (ٹی این ایس): مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں خواجہ برادران اور رانا ثنا اللہ کی عدالت میںپیشیوں کی وجہ سے پولیس کی جانب سے مختلف راستوں کو کنٹینرز، خاردار تاریں اور بیرئیرز لگا کر بند رکھا گیا ،شدید بارش اور راستوں کی بندش کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق خواجہ برادران کی احتساب عدالت اور رانا ثنا اللہ خان کی جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیشی کی وجہ سے ایم اے او کالج سے کربلا گامے شاہ تک لوئر مال کی دونوں سڑکوں کی بندش سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنارہا ۔ راستوں کی بندش کی وجہ سے ضلع کچہری کے اطراف ٹریفک کا شدید دبائو رہا ۔شدید بارش اور راستوں کی بندش سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جو پولیس اور انتظامیہ کو کوستے رہے ۔