ڈی آئی جی آپریشنز وقارالدین سید کی ہدایت پراسلام آباد پولیس، رینجرز اور سکیورٹی اداروں کا مشترکہ گرینڈ سرچ آپریشن

 
0
527

اسلام آباد جولائی 22 (ٹی این ایس): سرچ آپریشن تھانہ شمس کالونی اور بھارہ کہو کے علاقوں افغان بستی آئی الیون،سری چوک،شاہ پور اور گردو نواح میں کیا گیا۔ سرچ آپریشن کے دوران مختلف مقامات پر ناکہ بندیاں کرکے چیکنگ عمل میں لائی گئی۔ سرچ آپریشن کے دوران 08 مشکوک اشخاص کو تھانوں میں منتقل کیا گیا، دوران سرچ آپریشن ایک SMGگن،دوبارہ بور گنیں،04پسٹلز معہ ایمونیشن،300گرام چرس برآمد کی گئی ملزمان کے خلاف مقدمات درج رجسٹر کر کے قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے، سرچ آپریشن کے دوران 505گھروں،895اشخاص کو سرچ کیا گیا، 55دکانوں اورہوٹلز کو بھی چیک کیا گیا, سرچ آپریشنز ایس پی سٹی عامر نیازی اور ایس پی آئی نائن صاعد عزیز کی نگرانی میں کیا گیا، سرچ آپریشن کا مقصد وفاقی دارلحکومت کی سکیورٹی کو موثر بنانا ہے، ڈی آئی جی آپریشنز وقارالدین سید