لاہور انویسٹی گیشن پولیس کا اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن،ایک درجن اشتہاری ملزمان گرفتار

 
0
445

لاہور جولائی 26 (ٹی این ایس): لاہور انویسٹی گیشن پولیس کا اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن،ایک درجن اشتہاری ملزمان گرفتار۔ انویسٹی گیشن ونگ کی مختلف پولیس ٹیموں نے قتل، اقدام قتل، اغواء، ڈکیتی و راہزنی سمیت سنگین مقدمات میں مطلوب خطرناک اشتہاریوں کو گرفتارکیا۔ گرفتاراشتہاری ملزمان میں عبدالشکور، ساجد محمود،شبیر، شہباز مسیح،اشفاق عرف گوگا، اشرف عرف طوطی، غضنفر عرف گنوں، ندیم مسیح، شاہ رخ مسیح،اشرف، خرم محمود اور ناصر تنویرشامل۔ انویسٹی گیشن پولیس گلبرگ نے ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب اشتہاریوں عبدالشکور اور ساجد محمودکو گرفتارکیا۔ انویسٹی گیشن پولیس گرین ٹاؤن نے15سالہ بچے غلام حیدر کے قتل میں مطلوب اشتہاری شبیر اور شہباز مسیح کو گرفتار کیا۔ انویسٹی گیشن پولیس رائیونڈ نے ڈکیتی کی سنگین وارداتوں میں اشتہاری ملزمان اشفاق، اشرف اور غضنفرکو گرفتارکیا۔ قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ انویسٹی گیشن پولیس نے نوجوان لڑکی کے اغواء کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ندیم مسیح اور شاہ رخ مسیح کو گرفتار کیا۔ انویسٹی گیشن پولیس ٹاؤن شپ نے دھوکہ دہی اور فراڈکے مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزمان خرم محمود اورناصر تنویر کو گرفتار کیا انویسٹی گیشن پولیس نولکھا نے دھوکہ دہی اور فراڈ کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم اشرف کو گرفتار کیا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انعام وحید کی طرف سے اشتہاری ملزمان کی گرفتاری پر پولیس ٹیمز کو شاباش۔