وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارکی شمالی وزیرستان اور بلوچستان کے علاقے ہوشاب و تربت میں دہشت گردوں کے حملوں کی مذمت

 
0
492

لاہور جولائی 27 (ٹی این ایس): وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارکی شمالی وزیرستان اور بلوچستان کے علاقے ہوشاب و تربت میں دہشت گردوں کے حملوں کی مذمت۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا شہداء وطن کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت۔ شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی اورتعزیت کا اظہار۔
شمالی وزیرستان کے قریب سرحد پار سے آنے والے دہشت گردوں کا حملہ افسوسناک اورقابل مذمت ہے۔  ہوشاب وتربت میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن میں شہید کیپٹن سمیت 4جوان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائے گی۔ شمالی وزیر ستان میں سرحد پر گشت کرنے والے پاک فوج کے جوانوں پر حملہ کرنے والے امن کے دشمن ہیں۔ وزیراعظم عمران کی طرف سے امن کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے والے ناکام و نامرادہوں گے۔ پوری قوم شہداء اوران کے اہل خانہ کے ساتھ ہے۔ شہداء ہماری یادوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے،ان کی قربانیاں فراموش نہیں کی جائیں گی۔