وزیر اعلیٰ ،گورنر پنجاب کا دورہ فیصل آباد ، چیئرمین ڈسٹرکٹ اوور سیز پاکستانیز کمیشن مرزا محمد اصغر سے خصوصی ملاقات

 
0
285

فیصل آباد جولائی 27 (ٹی این ایس): وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے دورہ فیصل آباد کے دوران مرزا محمد اصغر چیئرمین ڈسٹرکٹ اوور سیز پاکستانیز کمیشن سے خصوصی ملاقات، مرزا محمد اصغر کو انکی اعلیٰ صلاحیت پر شاباش، اوور سیز پاکستانیز کے مسائل کو ترجیہی بنیادوں پر حل کرنے، میرٹ پر بیرون ملک مقیم شہریوں کے کام جلد از جلد نمٹانے پر زور دیا۔
انتہائی با اثر و رسوخ شخصیت کے حامل انٹرنیشنل بزنس مین مرزا محمد اصغر جن کا شمار دنیا بھر کے ٹاپ بزنس مینز میں ہوتا ہے تحریک انصاف کی ٹیم کا حصہ بننے پر گورنر پنجاب سمیت وزیر اعلیٰ پنجاب نے مبارکباد پیش کی، اور امید ظاہر کی کہ اپنی با صلاحیت ٹیم کے ساتھ ملک کا نام دنیا بھر میں روشن کریں گے۔ فیصل آباد کے بیرون ملک مقیم شہریوں کے مسائل حل کرکے تحریک انصاف کا گڑھ بنائیں گے۔
گزشتہ 30 سالوں سے پنجاب خصوصاً فیصل آباد مسائل میں گھرا ہوا تھا، بیرون ممالک میں مقیم شہری مایوس ہوچکے تھے۔ سابقہ حکومت نے ان پر توجہ نہ دی۔ صرف کرپشن پر زور رہا اب ایسا نہیں ہوگا، مرزا محمد اصغر نے گورنر پنجاب، وزیر اعلیٰ پنجاب اور نائب صدر پنجاب وسیم رامے کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے انہیں خدمت کا موقع دیا، انشاء الله ہماری ٹیم صلاحتیں بھرپور کاوشیں بیرون ملک کے شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے وقف ہونگی۔