ہری پور جولائی 27 (ٹی این ایس): وفاقی وزیر توانائی، پٹرولیم و قدرتی وسائل عمر ایوب خان کے خصوصی احکامات پر واپڈا ہلکاروں نے سکندر پور ڈھیری میں 100 کے وی اے کا ٹرانسفارمر مہیا کرنے کے ساتھ علاقہ کی بجلی بھی تھری فیز کر دی۔ مقامی افراد کی کثیر تعداد اس موقع پر موجود تھی جنہوں نے ٹرانسفارمر کو آپریشنل کرنے سے قبل دعائے خیر کی۔ ناظم عمر فاروق نے اس موقع پر بتایا کہ چند دن قبل عمائدین علاقہ کے ہمراہ بجلی مسائل کے حوالہ سے وفاقی وزیر توانائی، پٹرولیم و قدرتی وسائل عمر ایوب خان سے ملاقات کی، ہماری ایک درخواست پر انہوں نے ہمارا دیرینہ مطالبہ فوری طور حل کر دیا جس پر علاقہ کے عوام ان کے انتہائی مشکور و ممنون ہیں اور انہیں زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔