ایس پی پوٹھو ہار سید علی کی تھانہ ٹیکسلا میں پریس کانفرنس

 
0
366

راولپنڈی جولائی 30 (ٹی این ایس) ایس پی پوٹھوہار سید علی نے دوران پریس کانفرنس بتایا کہ تھانہ ٹیکسلا کی ٹیم نے ایس ایچ او ملک سہیل ظفر کی نگرانی میں ایک اغواء برائے تاوان کے مقدمہ ملوث ملزمان کو انتہائی مہارت کے ساتھ گرفتار کر لیا ملزم عبدالغفار نے واردات میں استعمال ہونے والا ویگو ڈالا نمبری 720 جعلی شناختی کارڈ پر رینٹ پر حاصل کیا وہ بھی پولیس نے برآمد کر لیا ہے اور ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے ایس پی پوٹھو ہار نے ایس ایچ او ٹیکسلا اور ان کی ٹیم کو شاباش دی اور ان کی محکمانہ کارکردگی کو سراہا پریس کانفرنس میں ایس ڈی پی او ڈی ایس پی راجہ جاوید حسسن بھی موجود تھے اس کے علاوہ ایس ایچ او واہ کینٹ سید عمران حیدر ایس ایچ او واہ صدر ملک ساجد بھی موجود تھے ایس پی نے تمام سرکل کے افسران کو ہدایت کی کہ عوام کو انصاف ان کی دہلیز تک پہنچنا چاہیے اور عوام کے لئے تھانے کے دروازے ہمیشہ کھلے ملنے چاہیے