جس ملک کے سینیٹرزغداری کریں اس ملک کی دنیامیں کیا عزت ہو گی ، خورشید شاہ

 
0
239

سکھر اگست 03 (ٹی این ایس): پیپلز پارٹی کے سینئررہنما خورشید شاہ نے کہا کہ جس ملک کے سینیٹرزپارٹی سے غداری کر کے بک جائیں وہ ملک کیا ترقی کرے گااور اس ملک کی دنیا میں کیا عزت ہو گی ۔ان خیالات کا اظہار خورشید شاہ نے سکھر میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سکھر میں سپورٹس کمپلیکس کی سرکاری 53 ایکڑ اراضی لوگوں سے واگزار کرائی اور 3 ارب روپے خرچ کر کے سکھر میں سپورٹس کمپلیکس بنایا اور اسطرح سکھر میں ویمن یونیورسٹیکی اراضی اور ٹرانسپورٹ کے اڈے واگزار کرائے آج جو بھی سیاست کرتا ہوں وہ عزت مجھے میرے اللہ نے دی ہے جو کوئی بھی چھین نہیں سکتا ہے کیونکہ ہمیشہ سیاست میں عوام کی خدمت کی ہے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جس ملک کے سینیٹرزپارٹی سے غداری کر کے بک جائیں وہ ملک کیا ترقی کرے گااور اس ملک کی دنیا میں کیا عزت ہو گی آجکل لوگ ڈرے ہوئے اور خوف زدہ ہیں لوگوں نے کام کرنا تک چھوڑ دیا ہے کہتے ہیں کہ ہمیں کام کرنے سے روکا جا رہا ہے جیسے سینیٹرز کو چوری کیا گیااور ہم کچھ بھی نہیں کر سکے سیاستدانوں کو جیلوں میں ڈالنے کے سوال پر خورشید شاہ نے کہا کہ سیاستدانوں کو جیلوں میں ڈال کر کمزار نہیں کیا جا سکتا