کوہاٹ کی عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی وزیر اعظم کے مجوزہ نئے پاکستان کی تکمیل کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،شہریار آفریدی

 
0
687

کوہاٹ اگست 03 (ٹی این ایس): وفاقی وزیر سیفران و انسداد منشیات شہر یار آفریدی نے کہا ہے کہ کوہاٹ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے اور کوہاٹ کی عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی وزیر اعظم عمران خان کے مجوزہ نئے پاکستان کی تکمیل کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ گزشتہ روز کوہاٹ کے نواحی علاقے بلی ٹنگ اور گنڈیالی سمیت ملحقہ بانڈہ جات کو قدرتی گیس کی فراہمی کی افتتاحی تقاریب سے میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گھر گھر گیس پہنچانا موجودہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ بنیادی سہولیات یقیناًعلاقے میں خوشحالی کی ضامن ہیں اور کوہاٹ کے کونے کونے تک گیس کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔ شہر یار آفریدی نے یقین دلایا کہ حکومت محدود وسائل کے باوجود عوام کی فلاح و بہبود اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل پر یقین رکھتی ہے تاکہ ماضی میں نظرانداز کئے گئے علاقوں کی احساس محرومی کا خاتمہ ہو اور عوام بنیادی سہولیات سے مستفید ہوں۔ قبل ازیں وفاقی وزیر نے گزشتہ روز آرمی ایوی ایشن طیارہ حادثہ میں کوہاٹ پرشء سے تعلق رکھنے والے شہید حوالدار ابن آمین کی جنازہ میں شرکت کی۔ اس موقع پر عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔