چیئر مین سینٹ میر صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی ناکامی پر بلوچستان عوامی پارٹی حب کی جانب سے ریلی کا انعقاد کیا گیا

 
0
317

لسبیلہ اگست 03 (ٹی این ایس): چیئرمین سینٹ میر صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی ناکامی پر بلوچستان عوامی پارٹی حب کی جانب سے پارٹی کے صوبائی رہنما سابق چیرمین میونسیپل کمیٹی بیلہ انور رونجھو کی قیادت میں ریلی کا انعقاد کیا گیا ریلی لسبیلہ پریس کلب سے شروع ہوئی ریلی کے شرکا نے پارٹی پرچموں سمیت قومی پرچم اٹھا رکھے تھے ریلی مختلف شاہراہوں کا گشت کرتے عدالت روڈ پہنچی جہاں مقررین نے ریلی کے شرکا سے خطاب کیا ریلی کے شرکا نے وزیراعلی بلوچستان نواب جام کمال خان عالیانی اور افواج پاکستان کے حق میں نعرے بازی کی ریلی کے شرکا سے بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی رہنما انور رونجھو ،نصیر رونجھو ،اکرم موندرہ ،ایڈوکیٹ حنیف رائیل ،سید اکرم شاہ جیلانی ،اشوک کمار لاسی،ارشاد پارس مگسی،عبدالمالک موندرہ،مہراللہ الفت،محمد خان جاموٹ ،عبدالحمید بلوچ ،وڈیرہ نذیر شیخ،سردار الہی بخش بلوچ و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے چیرمین سینٹ میر صادق سنجرانی کی کامیابی کو پاکستان اور بلوچستان کی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ چیئرمین سینٹ کے حق میں 14 عظیم سینٹرز نے اپنے ضمیر کے مطابق ووٹ دیکر اپوزیشن کی سازش کو ناکام بنا دیا اور نواز شریف کی بادشاہت کے خلاف بغاوت کی مقررین نے کہا کہ بدترین شکست کے بعد اپوزیشن نے ملکی اداروں پر بے بنیاد الزامات لگائے جو کہ قابل مذمت کی اپوزیشن کا لب و لہجہ ان کی بوکھلاہٹ کا واضح ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ سینٹ میں تحریک عدم اعتماد کے دوران کوئی فوجی عہدیدار سینٹ میں موجود نہیں تھا تمام سینٹرز اور سیاسی قائدین سینٹ میں موجود تھے سیاسی قائدین اور سینٹرز سے بھی سیاسی رہنماوں نے ملاقاتیں کیں تحریک عدم اعتماد کے خلاف خفیہ رائے شماری کے دوران جب 14 سینٹرز نے بلوچستان عوامی پارٹی کے قائد وزیراعلی بلوچستان نواب جام کمال خان کی مدبرانہ قیادت کو مدنظر رکھ کر اپنے ضمیر کے مطابق میر صادق سنجرانی کو ووٹ دیا تو اپوزیشن کو بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا مقررین نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ قائم رہنے کے لیے بنا ہے میاں نواز شریف اور ان کے دوست مشکلات میں گھیرے ہوئے جوکہ پاک فوج کے خلاف سازش کررہے ہیں جو کہ مکمل ناکام ہوگی مقررین نے کہا کہ افواج پاکستان سرحدوں کی محافظ ہے ملک کی سرحدوں اور ملک کے اندر دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے یہی فوج ہے کہ جس کے سبب پاکستان امن کا گہوارہ بن چکا ہے دہشتگردی اور سرحدوں کی حفاظت کے علاوہ سیلاب قدرتی آفات و دیگر مشکل وقت میں ہمیشہ پاک فوج مدد کو پہنچتی ہے مقررین نے مزید کہا کہ وہی چیئرمین سینٹ میر صادق سنجرانی کو اپوزیشن نے چیرمین منتخب ہونے پر مٹھائیاں کھلائیں اور مٹھائیاں کھائیں مگر اچانک چیرمین سینٹ نے کیا غلط کرلیا کہ ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی گئی یہ ایک سازش تھی جو کہ مکمل ناکام ہوگی انہوں نے کہا کہ ملک میں جب کرپشن دہشتگردی و دیگر مسائل تھے تب موجودہ اپوزیشن حکومتوں کے مزے لوٹ رہی تھی اور آج میاں نواز شریف جیل میں ہیں اور ان کا خاندان و دوست مشکلات میں پھنسے ہیں ان سے لوٹے ہوئے مال کا حساب مانگا جارہا ہے تو وہ سازشیں کرنے پر اتر آئے ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے قائد وزیراعلی بلوچستان نواب جام کمال خان کی قیادت میں پارٹی مضبوط ہورہی ہے چیرمین سینٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی ناکامی میں والی لسبیلہ نواب جام کمال خان کی دانشمندانہ قیادت کا اہم کردار ہے نواب جام کمال خان کی قیادت میں گذشتہ روز فاٹا کے تین ممبران اسمبلی کے پارٹی میں شمولیت کی انشااللہ 2023 کے الیکشن بی اے پی ملک کی بڑی پارٹی بن کر ابھرے گی انہوں نے کہا کہ وزیراعلی بلوچستان نواب جام کمال خان کی قیادت میں پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں پاک فوج کے خلاف سازش ناکام بنائیں گے اس موقع پر ممتاز مگسی ،محمد بخش رونجھو،غلام دین رونجھو،ظفر جدگال ،عبدالستار پالاری ،جنید موندرہ، دانش واحد چنا ، محمدجنیدچنا ، عبدالغنی سیناں،عثمان بندیچہ .
،عبدالمنان چھٹہ ،وڈیرہ ابراہیم سیاں ،ابراہیم مری ،اسماعیل سیاں ،اللہ ڈنہ مینگل ،عبدالرحمن منگریو ،غلام علی لاسی ،عبدالحکیم گجر،فتح نعمان بلوچ،میر شاہ جہاں جاموٹ ،ودیگر بڑی تعداد میں موجود تھے