سینیٹر رحمان ملک کا بھارت کیطرف سے کشمیر کا خصوصی حیثیت ختم کرنے کی شدید مذمت و ردعمل،

 
0
293

اسلام آباد اگست 06 (ٹی این ایس): سینیٹر رحمان ملک کا بھارت کیطرف سے کشمیر کا خصوصی حیثیت ختم کرنے کی شدید مذمت و ردعمل، وزیراعظم نریندر مودی کشمیریوں پر ظلم بڑھا کر حطے کو جنگ و آگ میں دھکیلنا چاہتا ہے۔ آرٹیکل 370 کے خاتمے سے انتہا پسند بھارتی حکومت و مودی کے عزائم کھل کر سامنے آئے۔ آرٹیکل 370 کے خاتمے سے بھارت نے کشمیریوں کے حقوق پر مزید ڈاکہ ڈالا ہے، انھوں نے کہا کہ نریندر مودی مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کو اقلیت میں بدلنے کی سازش کو عملی جامہ پہننا رہا ہے۔ آرٹیکل 370 کے خاتمے سے بھارتی حکومت نے اقوام متحدہ کی قراردادوں اور اصولوں کی دھجیاں اڑا دی۔ نریندر مودی نے مقبوضہ کشمیر کے مظلوم شہریوں پر مظالم کا سلسلہ مزید بڑھایا ہے۔ مسئلہ کشمیر حل نہ ہوا تو ساری دنیا ہولناک جنگ کی لپیٹ میں آسکتی ہے۔ پاکستان فوری بھارتی کے اس فیصلے کیخلاف عالمی عدالت اور اقوام متحدہ میں جائے۔