کراچی، لیاقت آباد عمارت گرنے کا مقدمہ بلڈنگ کے مالک کے خلاف درج کر لیا گیا

 
0
424

کراچی جولائی20 (ٹی این ایس ):لیاقت آباد عمارت گرنے کا مقدمہ بلڈنگ کے مالک کے خلاف درج کر لیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق لیاقت آباد تھانے کی حدود مکان نمبر 10/315 پر قائم 3 منزلہ بلڈنگ کا مقدمہ تھانے میں سرکار کی مدعیت میں زیر دفعہ 118/17-322-288-427-337-A درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے ۔ مقدمے میں زمین بوس ہونے والی عمارت کے مالک وسیم کو نامزد کیا گیا ہے ۔ مقدمے میں قتل بالسبب لوگوں کو زخمی کرنے ، سامان کو نقصان پہنچانے اور عمارت کو مرمت نہ کرانے کی دفعات کے تحت تفتیش کی جا رہی ہے ۔ واضح رہے کہ سانحہ میں پانچ افراد جاں بحق ہو گئے تھے ۔