کراچی جولائی20(ٹی این ایس ) کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں نجی بینک میں ڈکیتی کے دوران 10 سے زائد مسلح ملزمان 25 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے ۔ آئی جی سندھ نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی ایسٹ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے ۔تفصیلات گلشن اقبال بلاک 2 نزد رب میڈیکل سینٹر کے قریب فیصل بینک میں مسلح افراد نے اسلحے کے روز پر عملے کو یرغمال بنا کر چند منٹوں میں 25 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے ۔ ملزمان جاتے ہوئے سکیورٹی گارڈ کا اسلحہ بھی ساتھ لے گئے ۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کر لےے تاہم علاقے میں سی سی ٹی وی کیمروں کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے ۔ آئی جی سندھ نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ایسٹ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے ۔ڈی آئی جی سی آئی اے کو جاری ہدایت میں کہا ہے کہ کرائم سین سے دستیاب شہادتوں اور عینی شاہدین و سین اور بینک اسٹاف کے بیانات کی روشنی میں تمام تر غیر معمولی اقدامات و حکمت عملی کے تحت واردات میں ملوث ملزمان اور اس گروپ کے دیگر کارندوں کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے ۔