صدر آزاد کشمیر کی جے او سی مری میجر جنرل اظہر عباس سے ملاقات

 
0
397

مری جولائی20(ٹی این ایس )صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان کی جنرل آفیسر کمانڈنگ مری میجر جنرل اظہر عباس سے ملاقات، کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی جانب سے بلا اشتعال گولہ باری سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات ، وادی نیلم ، نکیال اور نیزہ پیر سیکٹروں پر گولہ باری سے پیدا ہونے والی ہنگامی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر آزاد کشمیر نے گزشتہ دنوں اٹھمقام کے قریب پاک فوج کی گاڑی کو دشمن کی جانب سے نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہوئے فوجی جوانوں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور دلی تعزیت کی۔صدر آزادکشمیر نے شہداء کے ورثا سے بھی دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ کنٹرول لائن پر ہمارے شہریوں اور فوجی جوانوں کا خون ایک ساتھ گرتا ہے۔ جو پاکستان اور کشمیر کے ازلی اور ابدی رشتوں کا ثبوت ہے۔ صدر آزادکشمیر نے کہا کہ بھارتی فوجی مقبوضہ کشمیر میں پرامن احتجاجی تحریک کو دبانے میں ناکامی پر اپنا غصہ کنٹرول لائن کے اس پار بے گناہ انسانوں اور مال مویشیوں کو مار کر نکالنے کی کوشش کرتے ہیں۔انہوں کے کہا کہ آزادکشمیر کے عوام دشمن کے ان منفی ہتھکنڈوں سے ہر گز مرغوب نہیں ہوں گے۔ ہمارے حوصلے بلند ہیں۔ دشمن کی کسی مہم جوئی کی صورت میں پاکستان و آزادکشمیر کے عوام افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کنٹرول لائن سے ملحقہ دیہات کے عوام جرات مندی سے دشمن کی بزدلانہ گولہ باری کا سامنا کر رہے ہیں۔ صدر آزاد کشمیر نے افواج پاکستان کی طرف سے دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کو سراہتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ آزادکشمیر کا دفاع بہادر افواج پاکستان کے محفوظ ہاتھوں میں ہے۔ اور ہمیں فخرہے کہ آزادکشمیر کے ہزاروں جوان اور افسر بھی اس بہادر فوج کا حصہ ہیں۔ ہم دن رات مشکل حالات میں فرائض انجام دینے والے جوانوں اور افسروں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ اس موقع پر جی او سی مری نے صدر آزادکشمیر کی طرف سے سفارتی سطح پر مسئلہ آزادکشمیر اجاگر کرنے کی کوششوں کو سراہا