صدر سردار مسعود خان سے آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کے رکن چوہدری محمد یاسین گلشن کی ملاقات

 
0
424

مظفر آباد جولائی20(ٹی این ایس ) صدر آزاد جموں و کشمیرسردار مسعود خان سے آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کے رکن چوہدری محمد یاسین گلشن کی ملاقات۔ عباسپور اور گرد و نواح کے عوام کو درپیش مسائل، حلقے کی تعمیر و ترقی، کنٹرول لائن کی صورتحال ، بھارتی گولہ باری سے حلقہ عباسپور کے متاثرہ علاقوں پولس چھاترہ وغیرہ کی صورتحال گولہ باری سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات اور متاثرین کی منتقلی اور امداد کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔چوہدری یاسین گلشن نے صدر آزادکشمیر کوہجیرہ عباسپور روڈ کی ناگفتہ بہ صورتحال، عباسپورتحصیل ہسپتال کی زلزلے کے بارہ سال بعد بھی عدم تکمیل اور عباسپور ڈگری کالج میں پوسٹ گریجویٹ کلاسز کے اجراء کے حوالہ سے مطالبات پیش کیے۔صدر آزادکشمیر نے انہیں یقین دلایا کہ ان مسائل کے حل کے سلسلہ میں وہ ہر ممکن تعاون کریں گے۔صدرآزادکشمیر نے تحصیل ہسپتال کی عدم تکمیل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ زلزلے میں تباہ ہونے والے ہسپتال کو بارہ سال گزرنے کے باوجود مکمل نہیں کیا جاسکا جس میں یقیناًکسی نہ کسی کی سستی اور لاپرواہی شامل ہے ۔ صدر سردار مسعود خان نے کہا کہ عباسپور ڈگری کالج میں پوسٹ گریجویٹ کلاسز کے اجراء پر غور کیا جائے گا۔ہجیرہ عباسپور روڈ کی مرمت اور بہتری کے لئے متعلقہ حکام سے رابطہ کیا جائے گا