وزیراعلیٰ عثمان بزدارکی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف کے پنجاب سیکرٹریٹ میں پنجاب اورجنوبی پنجاب کی گورننگ باڈیزکا اجلاس

 
0
287

لاہور اگست 20 (ٹی این ایس): تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری،پنجاب اورجنوبی پنجاب کی گورننگ باڈیز کے عہدیداران کی اجلاس میں شرکت۔ مقبوضہ کشمیر میں کشمیری عوام پر بھارتی مظالم اورمقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت تبدیل کرنے کے غیر آئینی و غیر قانونی اقدام کی شدید مذمت۔ اجلاس کے شرکاء کا تنازع کشمیرپر پاکستان کے موقف کو موثرانداز سے اجاگرکرنے پر وزیراعظم عمران خان سے اظہار تشکر۔ پاکستان کشمیر کے بغیر نا مکمل ہے،پنجاب میں ہر ضلع کی ایک سڑک اورہر ڈویژن کا ایک پارک کشمیر کے نا م سے منسوب کرنے کا اعلان کرچکا ہوں۔  صوبے میں پارٹی کو تنظیمی لحاظ سے مزید مضبوط کریں گے،پارٹی عہدیداروں اورکارکنوں کے جائز کام ہرصورت ہوں گے ماضی کی شوبازیوں کا دور گزر چکا ہے،اب نیک نیتی سے صرف کام،کام اورکام ہوتا ہے۔