موضع ملوٹ، زندہ لوگوں کو مردہ ظاہر کرکےجعلی انتقالات کے ذریعےکروڑوں کی زمین ٹرانسفر کرنے والا کرپٹ گرداور نوکری سے فارغ

 
0
502

گرداور ساجد اکرام نامی کے خلاف 2016میں موضع ملوٹ کی70 کنال اراضی جعلسازی اور فراڈ سے غیرقانونی طریقے سےٹرانسفر کرنے کا الزام تھا ,ذرائع۔ فیڈرل سروس ٹربیونل کے دوبارہ انکوائری کے آرڈرپر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کواٹر کامران چیمہ نے تیسری بار انکوئری کرتے ہوئے فیصلہ کرپٹ گرداور کے خلاف دے دیا ,ذرائع
اسلام آباد اگست 23 (ٹی این ایس): اسلام آباد میں ذندہ لوگوں کو مردہ ظاہر کرکے لینڈ مافیا کی مبینہ ملی بھگت سے 70 کنال قیمتی اراضی غیرقانونی طور پر ٹرانسفر کرنے والے گرداور کے خلاف انکوائری کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کواٹر کامران علی چیمہ نے گرداور ساجد نامی کے خلاف فیصلہ دے دیا باوثوق ذرائع کے مطابق تین سال قبل موضع ملوٹ کے گرداور پر متاثرہ لوگوں کی طرف سے الزام عائد کیا گیا تھا کہ ساجد اکرام گرداور نے ہمیں زندہ بندوں کو
مردہ ظاہر کرتے ہوئے لینڈ مافیا کی مبینہ ملی بھگت کے ذریعے ہماری 70 کنال کے قریب کروڑوں کی قیمتی اراضی جعلسازی اور فراڈ سے غیرقانونی طریقے سے ٹرانسفر کردی ہے متاثرہ افراد کی درخواست پر سابقہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رابعہ اورنگزیب اور اسسٹنٹ کمشنر کیپٹن( ر) علی اصغر نےانکوئری کرتے ہوئے گرداور کے خلاف فیصلہ دیتے ہوئےنوکری سے برخاست کردیا تھا باوثوق ذرائع کے مطابق دوسری دفعہ پھر گرداور کے خلاف اسی درخواست پر انکوئری ٹیم سابقہ اسسٹنٹ کمشنر جواد مظفر اور اے سی ڈاکٹر وقار کے زیر نگرانی تشکیل دی گئی جس نے بھی مذکورہ گرداور کو ذمہ ٹھہراتے ہوئے فیصلہ متاثرہ افراد کے حق میں دے دیا تھا دو سال سے نوکری سے برخاست رہنے والے مذکورہ کرپٹ گرداور نےفیڈرل سروس ٹربیونل میں کیس دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ہونے والی انکوئری میں مجھے مکمل سنا نہیں گیا اور ہونے والی انکوئریاں میرٹ پر نہیں ہوئیں جس پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کواٹر کامران علی چیمہ نےپہلے ہونے والی دونوں انکوائریوں کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے تیسری بار بھی فیصلہ کرپٹ گرداور کے خلاف دے دیا ہے