ایس ایچ او تھانہ گولڑہ اسلام آباد، اقبال گجر کی فوری کارروائی، 6 سالہ بچے کے ساتھ زیادتی کا ملزم گرفتار

 
0
11323

اسلام آباد ستمبر 14 (ٹی این ایس): ایس ایچ او تھانہ گولڑہ اسلام آباد، اقبال گجر کی فوری کارروائی، 6 سالہ بچے کے ساتھ زیادتی کا ملزم گرفتار ملزم خالد 6 سالہ بچے موسی کو زیادتی کا نشانہ بنا کر فرار ہو گیا تھا بچے کے والدین میڈیکل رپورٹ کے بعد بھی کسی قسم کی کارروائی نہ کروانا چاہتے تھے۔ ایس پی صدر زون عمر خان نے موقع کا دورہ کیا اور متاثر بچے کے والد کو حوصلہ دیا۔ ملزم خالد مسلسل بچے کے والدین کو دھمکیاں دے رہا تھا۔ ایس پی نے متاثرہ بچے کے والد کو ملزم کی گرفتاری اور متاثرہ فیملی کی مکمل حفاظت کا یقین دلایا۔ اس پر متاثرہ بچے کے والد نے تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج کروایا۔ پولیس ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم خالد کو گرفتار کرلیا۔ ملزم نے بچے کے ساتھ زیادتی کرنا تسلیم کر لیا۔ آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان اور ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سید کی ایس ایچ او معہ ٹیم کو شاباش