اسلام آباد کے پوش سیکٹر ایف ایٹ کے گھر کی غیر قانونی ٹرانسفر کا معاملہ۔ سی ڈی اے کے ممبر اسٹیٹ خوشحال خان سمیت متعد اہلکاروں پر ایف آئی آر درج ہوئے چار ماہ گزر گئے

 
0
485

اسلام آباد ستمبر 14 (ٹی این ایس): اسلام آباد کے پوش سیکٹر ایف ایٹ کے گھر کی غیر قانونی ٹرانسفر کا معاملہ۔ سی ڈی اے کے ممبر اسٹیٹ خوشحال خان سمیت متعد اہلکاروں پر ایف آئی آر درج ہوئے چار ماہ گزر گئے۔ سابق رکن قومی اسمبلی اور مرکزی نائب امیر میاں اسلم کی بھتیجی مہمونہ جاوید بھی اسی ایف آئی آر میں نامزد ہیں۔ ایف آئی آر تھانہ آب پارہ میں 24 جون 2019 کو درج ہوئی
جس میں دفعہ 420, دفعہ 468 اور 471 کے تحت درج کی گئی۔ چار ماہ سے مختلف فورسز پر ٹھوکریں کھا رہا ہے لیکن کوئی خاطر میں نہیں لا رہا۔ مدعی کامران ساجد کی آئی جی اسلام آباد سے اپیل۔ پولیس جانبدار ہے اور اعلی افسروں کو بچانے کے لیئے مجھ پر دباو ڈالا جا رہا ہے۔ مدعی کامران ساجد۔ آئی جی اسلام آباد کا مدعی کی درخواست پر ایکشن لے لیا۔ ایس پی سٹی عامر نیازی کی بھی سرزنش۔ ایس پی سٹی کو دس دن میں انکوائری رپورٹ مکمل کرنے کی ہدایت۔ ممبر اسٹیٹ سی ڈی اے قانون سے بالاتر نہیں۔ آئی جی اسلام آباد کی مدعی کو یقین دہانی۔ انھوں نے کہا کہ میں خود معاملے کی نگرانی کرونگا اور میرٹ کو یقینی بنا آؤنگا۔ میڈیا میری آواز بنے مدعی کی فریاد۔ آئی جی صاحب کے نوٹس میں معاملہ آنے کے باوجود مجھے انصاف کی امید نہیں۔ مدعی کا کہنا تھا کہ ممبر اسٹیٹ بہت طاقتور ہے۔