مورخہ 14 ستمبر 2019 کو راجہ محمد صغیر پارلیمانی سیکرٹری وزیر جیل خانہ جات پنجاب ہمرا چوہدری ساجد MPA, PP-9 بسلسلہ انسپکشن جیل ہذا پر تشریف لائے

 
0
655

اسلام آباد ستمبر 14 (ٹی این ایس): مورخہ 14 ستمبر 2019 کو راجہ محمد صغیر پارلیمانی سیکرٹری وزیر جیل خانہ جات پنجاب ہمرا چوہدری ساجد MPA, PP-9 بسلسلہ انسپکشن جیل ہذا پر تشریف لائے۔ معزز مہمانوں نے نو عمر وارڈ، خواتین وارڈ، کچن اسیران، جیل ہسپتال ، بی کلاس اور تمام بیرکس کا دورہ کیا اور اسیران کے مسائل سنے، ہسپتال میں داخل اسیران کو ملے اور انتظامیہ کی جانب سے مریضان کو مہیا کی گئی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ معزز مہمانوں نے نو عمر وارڈ میں وویمن ایڈ ٹرسٹ اسلام آباد کے زیر اہتمام چلنے والی الیکٹریکل، ٹیلرنگ اور کمپیوٹر کلاسز کا معائنہ کیا۔
معزز مہماانوں نے جیل کے اندر اسیران کو دیا جانے والا کھانا چیک کیا اور کھانے کے معیار کو سراہتے ہوئے انتظامیہ کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کی تعریف کی۔