اسلام آباد ستمبر 16 (ٹی این ایس): چیف کمشنر اسلام آباد نے ریوینو ڈیپارٹمنٹ میں شفافیت لانے اور عوام الناس کو بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے احسن قدم اٹھا لیا۔ نو تعینات 5 نئے اسسٹنٹ کمشنرز بطور ایڈیشنل کلکٹر ریوینو ذمہ داریاں ادا کریں گے۔ نئی تعیناتیوں سے انتظامی امور میں بہتری آنے کے ساتھ ساتھ ریوینو ڈیپارٹمنٹ میں کرپشن کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا۔ فیصلے کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں اسٹنٹ کلکٹرز نائب تحصیلداروں سے متعلقہ کی نگرانی کریں گے۔ ایڈیشنل کلکٹرز لینڈ ریوینو ڈیپارٹمنٹ کے ریکارڈ کو کمپیوٹراز کرنے کیلئے تجاویز پر بھی کام کریں گے۔ قلیل مدت میں ریوینو ڈیپارٹمنٹ کو ملک کیلئے رول ماڈل بنائیں گے۔ انھوں نے طویل عرصے سے تعطل کا شکار کیسسز کو جلد از جلد نمٹانے کی بھی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ ان کی ہدایات کے مطابق آج سے مقدمات کی کاز لسٹ ضلعی انتظامیہ کی ویب سائٹ پر جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ضلعی انتظامیہ۔ مقدمات کے فیصلوں سے متعلق معلومات بھی ویب سائٹ پر جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان کے احکامات کے بعد متعلقہ اداروں کو ضروری احکامات بھی جاری کر دیئے گئے ہیں۔