پی ٹی آئی کا سیاسی تابو ت تیار ہو چکا ،سیاسی لاش کب اس میں ڈالی جاتی ہے فیصلہ وقت کریگا‘ حمزہ شہباز

 
0
295

لاہور ستمبر 18 (ٹی این ایس): پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ ہمارادامن صاف اور اللہ کے انصاف پر پورا یقین ہے، پی ٹی آئی کا سیاسی تابو ت تیار ہو چکا ہے ان کی سیاسی لاش کب اس میں ڈالی جاتی ہے اس کا فیصلہ وقت کرے گا ۔ احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے حمز ہ شہباز نے کہا کہ آج ملک میں مہنگائی کا طوفان آیا ہوا ہے ، غریب سے دو وقت کی روٹی بھی چھین لی گئی ہے ، معیشت زبوں حالی کا شکار ہے ، آج ڈینگی نے پر سر اٹھا لیا ہے ۔
پی ٹی آئی کی حکومت نے جھوٹ اور یوٹرن سے اپنا سیاسی تابوت تیار کر لیا ہے ان کی سیاسی لاش اس میں کب ڈالی جاتی ہے اس کا فیصلہ وقت کرے گا۔ انہوں نے نواز شریف کی اپیل بارے سوال کے جواب میں کہا کہ ہمارادامن صاف ہے اور اللہ کے انصاف پر پورا یقین ہے ۔ انہوںنے مولانا فضل الرحمان کے ساتھ چلنے کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ پارٹی مشاورت سے فیصلہ کیا جائے گا ،آزادی مارچ میں شرکت کا جو فیصلہ پارٹی کاہوگا وہی میرا ہوگا۔