تھانہ روات پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے کاروائیاں ٹاؤٹ مافیا کا پولیس کاروائیوں میں رکاوٹ ڈالنے کا آغاز

 
0
979

راولپنڈی ستمبر 18 (ٹی این ایس) تھانہ روات پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے کاروائیاں ٹاؤٹ مافیا کا پولیس کاروائیوں میں رکاوٹ ڈالنے کا آغاز ۔CPO راولپنڈی کے احکامات پر ایس پی صدر کی زیر نگرانی SHO ملک کاشف ہمراہ پولیس ٹیم جرائم پیشہ افراد کے خلاف متحرک اہل علاقہ کا پولیس کو خراج تحسین جرائم پیشہ افراد کا ٹاؤٹ مافیا کے زریعے پولیس کے خلاف رکاوٹین ڈالنے کا آغاز (زرائع )

تفصیلات کے مطابق سی پی او راولپنڈی محمد فیصل رانا نے راولپنڈی پولیس کو ہر علاقے سے جرائم کے خاتمے سخت احکامات جاری کئے جس میں ایس پی صدر راۓ مظہر کی زیر نگرانی ایس ایچ او ملک کاشف نے ہمراہ ٹیم جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھر پور کاروائیاں کی جس پر عوامی حلقوں میں تاثر پایا جاتا ھے کہ ایس ایچ او نے علاقے میں ناکہ بندی گشت کا نظام بہتر کیا جبکہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیوں سے عام آدمی نےسکھ کا سانس لینے کے ساتھ ایس ایچ او سمیت پولیس ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا جا رہا ھے جبکہ زرائع کے مطابق جرائم پیشہ عناصر جن میں منشیات فروش قابل ذکر ہیں علاقہ چھوڑنے پر مجبور هو گئے جبکہ قبضہ مافیا سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد بھی پولیس کے گھیرے میں ہونے سے پریشان ہیں ایس ایچ او کے مؤثر اقدامات سے شریف شہریوں کا پولیس پر اعتماد بحال ہونا شروع هو گیا ھے مگر جرائم پیشہ افراد جن میں قبضہ مافیا سمیت منشیات فروشوں نے ٹاؤٹ مافیا کو روات پولیس کے خلاف متعرک کر دیا جو ایس ایچ او سمیت پولیس ٹیم کے خلاف من گھڑت کہانیوں سے پولیس کاروائیوں میں رکاوٹ ڈالنا شروع کر دی تاکہ پولیس افسران بالا کی طرف سے ڈانٹ ڈپٹ سے دل برداشتہ هو جاۓ جس سے پہلے کی طرح جرائم ہونے شروع هو جائیں زرائع نے مزید بتایا کہ ایس ایچ او ملک کاشف نے ہر سائل کے لئے اپنے آفس کے دروازے کھول رکھے ہیں جہاں قانون کے مطابق عام آدمی کی بھی شنوائی ممکن هو گئی ھے جس سے ٹاؤٹ مافیا کی بھی چھٹی هو گئی ھے