مورخہ 18 ستمبر 2019 کو جناب چوہدری زوار حسین وڑائچ وزیر جیل خانہ جات ہمراہ طارق چیمہ MPA لیہ، شیخ اجمل صاحب MPA فیصل آباد سرپرائز وزٹ پر جیل ہذا تشریف لائے

 
0
799

اسلام آباد ستمبر 18 (ٹی این ایس): مورخہ 18 ستمبر 2019 کو جناب چوہدری زوار حسین وڑائچ وزیر جیل خانہ جات ہمراہ طارق چیمہ MPA لیہ، شیخ اجمل صاحب MPA فیصل آباد سرپرائز وزٹ پر جیل ہذا تشریف لائے۔ جیل ہذا پہنچنے پر معزز مہمانوں کو رانا عبدالرؤف ڈپٹی انپکٹر جنرل جیل خانہ جات راولپنڈی ریجن، سعیداللہ گوندل ڈپٹی انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات فیصل آباد ریجن، چوہدری اصغر سپرنٹنڈنٹ شیخوپورہ جیل اور اشتیاق احمد گل سپرٹنڈنٹ اٹک جیل نے استقبال کیا اور ثاقب نذیر چوہدری سینئر سپرٹنڈنٹ جیل کی جانب سے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا۔ جیل کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔

معزز مہمانوں نے خواتین وارڈ، کچن اسیران، جیل ہسپتال، بی کلاس اور تمام بیرکس کا دورہ کیا اور اسیران کے مسائل سنے۔ معزز مہمان ہسپتال میں داخل اسیران کو ملے اور انتظامیہ کی جانب سے مریضان کو مہیا کی گئی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

معزز مہمانوں نے جیل کے اندر اسیران کو دیا جانے والا کھانا چیک کیا اور کھانے کے معیار کو سراہتے ہوئے انتظامیہ کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کی تعریف کی۔ اس کے علاوہ جیل کے اندر مقید اسیران کو فلٹر شدہ پانی فراہم کرنے، صفائی ستھرائی، نظم و ضبط اور اسیران کو دی جانے والی طبی و دیگر سہولیات پر جیل انتظامیہ کی حوصلہ افزائی کی اور ان کی کاوشوں کو سراہا۔