تھیلیسیما کے 14 سالہ مریض کی ڈی پی او بننے کی خواہش پوری کر دی گئی

 
0
1531

پولیس کے چاک و چابند دستے نے وردی میں ملبوس ننھے ڈی پی او کو سلامی پیش کی،ڈی پی او اسد سرفراز نے بچے کو گاڑی سے ریسیو کر کے اپنی کرسی پر بٹھایا
ڈی جی خان ستمبر 23 (ٹی این ایس): ڈی جی خان میں تھیلیسیما کے 14 سالہ مریض کی خواہش پوری کر دی گئی۔پولیس کے چاک و چابند دستے نے وردی میں ملبوس ننھے ڈی پی او کو سلامی پیش کی،ڈی پی او اسد سرفراز نے بچے کو گاڑی سے ریسیو کر کے اپنی کرسی پر بٹھایا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ تھیلیسیما کے 14 سالہ مریض کو ان کی خواہش کے مطابق ایک دن کے لیے ڈی پی او بنایا گیا۔تھیلیسیما کے مریض حماد کی خواہش پر ڈی پی او اسد سرفراز نے اجازت دی۔
ڈی پی او کے احکامات پر بچے کو سرکاری گاڑی میں گھر سے بٹھا کر لایا گیا۔حماد کو ایس ایس پی کی یونیفارم پہنائی گئی اور مکمل اعزاز کے ساتھ ڈی پی او آفس لایا گیا۔پولیس کے چاک و چابند دستے نے ننھے ڈی پی او حماد کو سلامی پیش کی۔ڈی پی او اسد سرفراز نے بچے کو گاڑی سے ریسیو کر کے اپنی کرسی پر بٹھایا،ڈی پی او بننے کی خواہش پوری ہونے پر بچے کے چہرے پر خوشی واضح تھی۔
بچے کی ویڈیو آپ بھی ملاحظہ کیجئے: میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ڈی پی او سرفراز کا کہنا ہے کہ میں شکرگزار ہوں مجھے ایک بچے کی خواہش پوری کرنے کا موقع ملا۔انہوں نے کہا کہ آج کے دن بطور ایڈیشنل ڈی پی او کام کروں گا۔خیال رہے اس سے قبل سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا ایک بچے کی خواہش پوری کی تھی۔بتایا گیا کہ تھیلیسیمیا جیسے مرض میں مبتلا شعیب نامی ایک بچے نے خواہش ظاہر کی تھی کہ کاش میں بھی سپاہی ہوتا . سابق آرمی چیف راحیل شریف نے شعیب کی یہ خواہش پوری کرتے ہوئے اس سے ملاقات کی اور اسے ایک دن کے لیے سپاہی بنا دیا. شعیب سے ملاقات میں جنرل راحیل شریف نے نیک تماؤں کا اظہار کیا۔