بھارتی آرمی چیف کی گیڈر بھبھکیوں پر افواج پاکستان کا دوٹوک جواب

 
0
444

راولپنڈی ستمبر 24 (ٹی این ایس): پاکستان کی مسلح افواج جارحیت کا ہر قیمت پر جواب دینے کے لیے تیار ہیں،بھارتی آرمی چیف کا غیر ذمہ دارانہ بیان مقبوضہ کشمیر میں ان کی مایوسی کی عکاسی کرتا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر
اسلام آباد : : بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت کی گیڈر بھبھکیوں پر افواج پاکستان نے دوٹوک اور کرارا جواب دیا ہے۔ڈی جی آئی ایس پر آر کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کمانڈر کے غیر ذمہ درانہ بیانات مقبوضہ کشمیر میں ان کی مایوسی کی عکاس ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ میجرجنرل آصف غفور نے کہا کہ بھارتی فوجی کمانڈور کو مقبوضہ کشمیر میں حالات کنٹرول کرنے میں ناکامی پر مایوسی ہے۔
اس مایوسی میں بھارتی فوجی کمانڈوز آزاد جموں کشمیر سے متعلق غیر ذمہ دارانہ باتیں کر رہے ہیں۔بھارت مقبوضہ کشمیر میں حالات کنٹرول کرنے میں ناکام ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی آرمی چیف کا بیان مقبوضہ کشمیر میں ناکامی کا عکاس ہے۔


ڈی جی آئی ایس پی آر نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ بھارت کی چھیڑ چھاڑ کے خطے کے امن پر سنگین نتائج مرتب ہوں گے۔
پاکستان کی مسلح افواج جارحیت کا ہر قیمت پر جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔بالاکوٹ میں دہشتگردوں کے کیمپوں کا پروپیگنڈا فالس فلیگ آپریشن کے لیے بھارتی ڈرامے بازی ہے۔


۔خیال رہے اس سے قبل پاکستان نے بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت کا بیان مسترد کر دیا۔
ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ بھارتی آرمی چیف کی جانب سے بالاکوٹ میں دہشتگردی کے کیمپ کو فعال کرنے کا الزام بے بنیاد ہے۔ اس علاقے میں شدت پسندوں کا کوئی کیمپ موجود نہیں ہے۔ بھارتی آرمی چیف کا بیان مقبوضہ کشمیرمیں انسانیت سوزمظالم سے بین الاقوامی توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت منفی ہتھکنڈوں سے ریاستی دہشتگردی کو چھپا نہیں سکتا، اور نہ ہی وہ عالمی برادری کو گمراہ کرنے میں کامیاب ہوگا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری بھارت کو کشمیریوں پرظلم وبربریت سے روکے اور کرفیو ختم کرنے میں کردار ادا کرے۔