اسلام آباد ہائی کورٹ کا ڈیلی ویجز ملازمین کی مستقلی کیس میں سیکرٹری ایجوکیشن کی غیر حاضری پر شدید برہمی کا اظہار

 
0
277

اسلام آباد ستمبر 30 (ٹی این ایس): اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈیلی ویجز ملازمین کی مستقلی کیس میں سیکرٹری ایجوکیشن کی غیر حاضری پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اگرسیکرٹری ایجوکیشن آئندہ سماعت پر حاضر نہ ہوئے تو آپ سب اڈیالہ ہونگے۔ پیر کو سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد نہ کرنے کے خلاف توہین عدالت درخواست پر سماعت جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس عامر فاروق نے کی۔
جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ ریکارڈ سے بتائیں کہ ملازمین کا کیس بھیجا ہے یا نہیں ۔ دور ان سماعت فیڈرل ایجوکیشن کا نمائندہ عدالت میں ریکارڈ کے ساتھ پیش ہوا تاہم سیکرٹری ایجوکیشن کی غیر حاضری پر عدالت نے شدید اظہار برہمی کیا۔عدالت نے آئندہ سماعت پر سیکرٹری ایجوکیشن کو طلب کرلیا۔ عدالت نے واضح کیاکہ اگرسیکرٹری ایجوکیشن آئندہ سماعت پر حاضر نہ ہوئے تو آپ سب اڈیالہ ہونگے۔کیس کی مزید سماعت 10 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔