جرمن نیول چیف کی پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات ، باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سکیورٹی اور دو طرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال

 
0
287

اسلام آباد ستمبر 30 (ٹی این ایس): جرمن نیول چیف نے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سکیورٹی اور دو طرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔جرمن نیول چیف نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا،نیول ہیڈکوارٹرز آمد پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے معززمہمان کا استقبال کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کیمطابق معززمہمان کو روایتی انداز میں گارڈ آ ف آنر پیش کیا گیا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق معزز مہمان نے نیول ہیڈکوارٹرز میں یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ ترجمان پاک بحریہ کیم طابق جرمن نیول چیف نے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سکیورٹی اور دو طرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف نے خطے کی بحری سکیورٹی میں پاکستان بحریہ کے کردار پر روشنی ڈالی۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق سربراہ پاک بحریہ نے معزز مہمان کو پاک بحریہ کے ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرول کے اقدام سے آگاہ کیا ،نیول چیف نے امن مشقوں میں شرکت کرنے پر جرمن نیول چیف کا شکریہ ادا کیا – ترجمان پاک بحریہ کے مطابق جرمن نیول چیف نے پاکستان اور جرمن بحریہ کے مظبوط تعلقات کو سراہا اور مستقبل میں انہیں مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔