پاکستان کا کرتارپورراہداری کےافتتاح پر من موہن سنگھ کو مدعو کرنے کا فیصلہ

 
0
250

اسلام آباد ستمبر 30 (ٹی این ایس): پاکستان نے کرتاپور راہداری کی افتتاحی تقریب میں سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ کو دعوت دینے کا فیصلہ کیا ہے،اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم منموہن سنگھ کو تحریری طور ہر دعوت نامہ بھجوائیں گے۔انہوں نے کہا منموہن سنگھ کو دعوت دینے کا فیصلہ مشاورت کے بعد کیا گیا۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کرتاپور راہداری کی افتتاحی تقریب بہت بڑی تقریب ہے۔اور ہم اس افتتاحی تقریب کے لیے بہت خوش ہیں۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کرتاپور راہداری کی افتتاحی تقریب کے لیے پوری تیاری کر رہے ہیں۔وزیراعظم عمران خان بھی اس تقریب کے حوالے سے دلچسپی لے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ منموہن سنگھ سکھ برادری کی نمائندگی کرتے ہیں۔
ہم کرتاپور کی افتتاحی تقریب کے لیے سکھ برادری کے منتظر ہیں۔جب کہ وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نورالحق قادری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی کوششوں سے نومبر میں کرتاپور کھل جائے گا۔ انہوں نے انٹرنیشنل سکھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکھ کنونشن سیاسی نعرہ نہیں بلکہ ایک منزل کی طرف قدم ہے، وزیر اعظم کی کوششوں سے نومبر میں کرتاپور کھل جائے گا۔
خیاواضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے 28 نومبر 2018 کو کرتارپور راہداری کا سنگ بنیاد رکھا تھا اور سکھوں کے روحانی پیشوا بابا گرو نانک کے 550 ویں جنم دن سے پہلے پاکستان کی جانب سے کرتارپور راہداری کھولنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ پاکستان کی جانب سے راہداری سے متعلق کام تکميل کے مراحل میں داخل ہو گیا تاہم بھارت نے راہداری پر کام 50 فیصد بھی مکمل نہیں کیا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان کرتارپور راہداری پر تیکنیکی مذاکرات کا چوتھا دور زیرو پوائنٹ پر منعقد ہوا ہے جس کے بعد وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نورالحق قادری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی کوششوں سے نومبر میں کرتاپور کھل جائے گا۔