شہاب الدین کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق کیس، ہائی کور ٹ نے ٹرائل کورٹ سے مقدمے کی رپورٹ طلب کرلی، فریقین کو نوٹس

 
0
289

اسلام آباد ستمبر 30 (ٹی این ایس): اسلام آباد ہائیکورٹ نے پیپلز پارٹی کے رہنما مخدوم شہاب الدین کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق کیس میں ٹرائل کورٹ سے مقدمے کے حوالے سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کردئیے۔ پیر کو کیس کی سماعت جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی۔عدالت نے ٹرائل کورٹ سے مقدمے کے حوالے سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کردئیے۔
وکیل درخواست گزار نے کہاکہ دوسال سے میرے موکل کا نام ای سی ایل سے نہیں نکالا گیا۔جسٹس عامر فاروق نے درخواست گزار سے استفسار کیا کہ دوسال میں کیس پر کیا پیش رفت ہوئی۔ وکیل درخواست گزار نے جواب دیاکہ دوسال میں کیس پر کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔ عدالت نے کیس کی سماعت پندرہ روز کے لیے ملتوی کردی ۔