اسلام آباد اکتوبر 04 (ٹی این ایس): پی آئی اے کی دو کیٹرنگ کی گاڑیاں لاپتہ ہونے پر ڈپٹی منیجر فوڈ سروس کو نوکری سے برطرف کردیا گیا ۔گزشتہ سال لاہور سے سیالکوٹ جاتے ہوئے دونوں گاڑیاں پرا سرار طور پر لاپتہ ہوگئیں تھیں۔ چیئرمین پی آئی اے نے معاملے انکوائری کے احکامات جاری کئے تھے۔دونوں گاڑیاں جہازں میں مسافروں کیلئے کھانا فراہم کرنے لاہور سے جارہی تھیں ۔قواعد خلاف ورزی کرتے ہوئے دونوں گاڑیوں کوجعلی گیٹ پاس جاری کئے گئے۔ ایک گیٹ پاس اسٹور پرچیز آفیسر جبکہ دوسرا ڈپٹی جی ایم فوڈ سروسزنے جاری کیا ۔پی آئی اے کے چیف آپریٹنگ آفیسر نے گاڑیوں کی گمشدگی پر ڈپٹی جنرل منیجر فوڈ سروسزحسن محمود قریشی کو نوکری سے برخاست کردیا۔