ساہیوال،شادی شدہ لڑکی نہر میں کود گئی ، ریسکیو1122غوطہ خوروں نے نہر سے نکال لیا

 
0
395

ساہیوال جولائی20 (ٹی این ایس )گلشن علی ہاؤسنگ کالونی کے قریب نہر 9ایل میں ایک شادی شدہ لڑکی کرن نے کود کر خود کشی کی کوشش کی جسے ریسکیو1122کے غوطہ خوروں نے نہر سے نکال لیا اور بیہوشی کی حالت میں سول ہسپتال ساہیوال داخل کرا دیا گیا ہے جہاں وہ ابھی تک بیہوش ہے۔ ورثاء نے بتایا ہے کہ وہ نہر کے کنارے اپنے خاوند شیر کے ہمراہ جا رہی تھی کہ اسکا پاؤں پھسل گیااور وہ نہر میں ڈوب گئی۔ جبکہ پولیس کے ذرائع نے خود کشی کی اطلاع پر موقعہ پر پہنچ کر نہر سے نکلوایامزید تفتیش جاری ہے۔