اسلام آباد ہائیکورٹ نے اردو کو سرکاری زبان قرار دینے کیلئے دائر درخواست پر وفاق سے دو ہفتے میں جواب طلب کرلیا

 
0
299

اسلام آباد اکتوبر 08 (ٹی این ایس): اسلام آباد ہائیکورٹ نے اردو کو سرکاری زبان قرار دینے کیلئے دائر درخواست پر وفاق سے دو ہفتے میں جواب طلب کرلیا ۔ منگل کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے وفاق سے دو ہفتے میں جواب طلب کر لیا۔ جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ ڈپٹی اٹارنی جنرل صاحب سپریم کو کا فیصلہ موجود ہے اس پر وفاق کا کیا موقف ہے۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل راجہ خالد محمود نے کہاکہ جو عدالت حکم صادر فرمائے وفاق نے عمل کرنا ہے۔ جسٹس عامر فاوق نے کہاکہ سپریم کورٹ نے آئین کے آرٹیکل 251 کے تحت اردو کو سرکاری زبان قرار دینے کا حکم دیا ہے، درخواست میں کیبنٹ ڈویژن، اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن اور وزارت قانون کو فریق بنایا گیا ہے۔عدالت نے کیس پر سماعت دو ہفتوں تک کیلئے ملتوی کر دی۔