وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے ایران اور سعودی عرب کے درمیان ثالثی کے لیے کوششوں پر ایران کا خیر مقدم

 
0
398

تہران اکتوبر 12 (ٹی این ایس): وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے ایران اور سعودی عرب کے درمیان ثالثی کے لیے کوششوں پر ایران نے خیر مقدم کیا ہے۔ترک میڈیا کو انٹرویو کے دوران ایرانی وزیرِ خارجہ جواد ظریف نے کہا کہ سعودی عرب اور ایران کے پاس ایک دوسرے سے بات چیت کے علاوہ دوسرا راستہ نہیں ہے، سعودی عرب پڑوسی ملک ہے ہمیں ہمیشہ ساتھ رہنا ہے۔وزیرِ اعظم عمران خان کے دورہ ایران کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے جواد ظریف کا کہنا تھا کہ ایران نے کبھی ثالث کار کو انکار نہیں کیا، ہم ہمیشہ پڑوسی ملک سعودی عرب سے ثالثی یا براہِ راست مذاکرات کو تیار ہیں۔
اس سے قبل عرب میڈیا سے گفتگو میں ایرانی حکومت کے ترجمان نے کہا تھا کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے دورے سے پہلے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا پیغام پہنچایا ہے۔